اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے کہاہے کہ مبارک ہو، امپورٹڈ حکومت کو فیٹف سے نکلنے کی اہمیت معلوم ہوگی،قوم یاد رکھے پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں ن لیگ کے دورِ حکومت میں شامل کیا گیا، اب بھی کچھ شرم کرو اور عمران خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرو۔وزیر مملکت حناربانی کھرکی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو، امپورٹڈ حکومت خصوصا ربانی کھر کو فیٹف سے نکلنے کی اہمیت معلوم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ،قوم یاد رکھے پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں ن لیگ کے دورِ حکومت میں شامل کیا گیا، اب بھی کچھ شرم کرو اور عمران خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرو۔شیریں مزاری نے کہا کہ آپ میں کچھ شرم و حیا ہوتی تو آپ قوم اور تحریک انصاف سے معافی مانگتے، کیونکہ جب ہم یہ قانون سازی کر رہے تھے تو آپ نے اس کی مخالفت کی تھی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ معافی اب قوم سے مانگو آپ، آپ کی جماعت کیونکہ امپورٹڈ سرکار میں شامل دیگر جماعتوں نے اس وقت ہماری مخالفت کرکے سنگین غلطی کی، آپ نے فیٹف قوانین کی مخالفت کرکے قوم سے زیادتی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اعتراف کرو عمران خان نے پاکستان کو بچایا اور گرے لسٹ سے نکلنے کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ حنا ربانی کھر جو باتیں کر رہی ہیں ان کی ضرورت ہرگز نہیں، جب کام ہو رہا تھا اس وقت آپ لوگوں نے این آر او کیلئے اس کی مخالفت کی تھی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...