اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے فیٹف کی وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نکلنا نیک شگون ہے، قوم کو مایوسی، معاشی ابتری سے نکال کر تعمیر، ترقی، خوشحالی کی طرف واپس لائیں گے۔ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے فیٹف کی وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر میں فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم پاکستان کو مبارک ہو جس نے پاکستان کے لئے کامیاب کاوش کی۔وزیر اعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ٹیم کو یہ اہم کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت کو فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حاصل اس بڑی کامیابی پر آپ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، آرمی چیف کے قائم کردہ کور سیل نے پاکستان کی اہم کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نکلنا نیک شگون ہے اور پاکستان کو مزید کامیابیاں ملیں گی، ان شااللہ۔انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کی کوشش کیلئے اسی ٹیم ورک، جذبے سے معیشت بحالی کیلئے بھی کام جاری ہے، قوم کو مایوسی، معاشی ابتری سے نکال کر تعمیر، ترقی، خوشحالی کی طرف واپس لائیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...