بجلی کی قیمت میں.96 7روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر دی گئی

0
166

اسلام آباد (این این آئی)نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 7روپے 96پیسے فی یونٹ کے اضافے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائرکی گئی، نیپرا 27جون کو درخواست پر سماعت کرے گا۔سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درخواست میں بتایا گیا کہ فرنس آئل سے 33روپے 67پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مقامی گیس سے10فیصد درآمدی ایل این جی سے22.89 فیصد بجلی بنائی گئی، مئی میں پانی سے 24.50فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مئی کیلئے ریفرنس لاگت 5روپے 93پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔