چکار (این این آئی)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر و سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عمران خان نے آزادکشمیر کے عوام کے حق رائے دہی پر جو ڈاکہ ڈالا تھااس کے خلاف اس دن کو ” یوم سیاہ” کے طور پر منائیں گے ، عمران خان پاکستان کے لیے سیکورٹی رسک بن چکا تھا، اتحادی جماعتیں اگر اسے آئینی طریقے سے باہر نہ نکالتیں تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا۔ عمران خان کے منہ سے اس کا اصل منصوبہ بے ساختہ باہر نکل آیا جس میں ملک کے 3 ٹکڑے کرنے ،فوج اور اداروں کوکمزور کرنے اور ایٹمی پروگرام غیر محفوظ کرنے کی بات کی گئی تھی ۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مہنگائی سے عام آدمی سخت پریشان ہے لیکن اگر پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھتیں تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی حکومت کو جعلی مقدمے میں ختم نہ کیا جاتا تو اس وقت یہ مہنگائی نہ ہوتی اور نہ ہی ملک ان سنگین حالات سے دوچار ہوتا۔ مہنگائی سے عام آدمی سخت پریشان ہے غریب کے لیے دو وقت کی روٹی مشکل ہے اگر عمران خان مزید رہ جاتا تو ملک میں افراتفری پھیل جاتی اور ملک کا خدانخواستہ سری لنکا جیسا حال ہوتا اس سے بچنے اور ملک بچانے کے لیے عمرانی فتنے کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کس کا ایجنٹ تھا، کس مقصد کے لیے آیا تھا، اور کہاں سے آیا تھا یہ آنیوالا وقت بتائے گا، اس سازش کی ابتد اء نوازشریف کی نااہلی سے شروع ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت ایک طرف تو کٹ کا رونا روتی ہے دوسری طرف صدر ریاست اور سپیکر اسمبلی کی گاڑیوں کے لیے کروڑوں روپے جاری کیے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے حلقہ انتخاب کے دورے کے پہلے روز یونین کونسل سلیمہ کے علاقے کوٹ گجراں،اندرا سیری میں عوامی اجتماعات اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوے کیا جن سے صدر تحصیل چکار ملک بشیر ، صدر حلقہ سردار عبد القیوم، لیگی رہنمائوں حاجی احسان دانش، منیب چکاروی ،راجہ توصیف ،چوہدری سید اکبر و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔راجہ فاروق حیدر خان کا کوٹ گجراں اندرا سیری پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، نوخوانوں نے نوازشریف ، شہباز شریف ، مریم نواز اور راجہ فاروق حیدر کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں راجہ فاروق حیدر خان نے اندراسیری تا کوٹ گجراں دو کلومیٹر سڑک کا سنگ بنیاد بھی رکھا
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...