راولپنڈی(این این آئی) ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو علاج کیلئے راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دانیال عزیز کو لاہور کے سروسز ہسپتال سے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا اس سے قبل موسم کی خرابی کے باعث دانیال عزیز کو گزشتہ روز ائیرایمبولینس کے ذریعے راولپنڈی منتقل نہیں کیا جاسکا تھا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دانیال عزیز کو موٹروے کے راستے راولپنڈی لے جایا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ دانیال عزیز ہوش میں ہیں مگر ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں کہی جا سکتی ، ان کی مختلف ہڈیاں ٹوٹی ہیں جبکہ انہیں اس وقت خون کی سپلائی کا مسئلہ ہے۔دوسری جانب لیگی رہنماء کی اہلیہ نے کہا کہ مشکل گھڑی میں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔واضح رہے کہ میڈیکل بورڈ نے دانیال عزیز کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، دانیال عزیز شکر گڑھ کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...