اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اسلام آباد علیم شہاب نے کہا ہے کہ 31 جولائی کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ، پینا فلیکس، جلسے جلوس، کار ریلیاں اور اسلحہ لہرانا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو گا، تمام امیدوار ضابطہ اخلاق پر عملدرامد یقینی بنائیں۔ میڈیا سے گفتگو تے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے 400 سے زائد کاغذات نامزدگی جمع ہو چکے، امیدواران کیلئے ضابطہ اخلاق جاری ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام امیدوار اس ضابطہ اخلاق پر عمل کریں، پینا فلیکس لگانے کی اجازت نہیں ہو گی، جلسہ جلوس کار ریلی سے اجتناب کیا جائے۔ ڈی آر او نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارزوائی کی جائیگی،الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قطعی برداشت نہیں کریگا۔ انہوںنے کہاکہ قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو ڈور ٹو ڈور کارنر میٹنگ کی اجازت دی ہے تاہم وزرائ، مشیر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر مہم میں حصہ نہیں لے سکتے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...