کراچی(این این آئی) سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں چٹ پٹی ‘نلی بریانی ‘کی تعریفیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا جی آئے دن اپنے انگریزی بولنے کے انداز یا پھر شادیوں کے معاملے کی وجہ سے سْرخیوں کا حصہ بنی ہوتی ہیں تاہم اس مرتبہ اداکارہ کے سوشل میڈیا پر چرچے کی وجہ کچھ اور ہے۔اداکارہ کی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں انہیں ‘نلی بریانی’ کھاتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ ہوٹل کے مالک کے ساتھ بیٹھ کر بریانی کھا رہی ہیں، یہ بریانی کھانے کے لئے میرا نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی مشہور غوثیہ نلی بریانی کا رْخ کیا جس کے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی خوب چرچے ہیں۔اداکارہ بریانی کی خوب تعرفیں کرتی نظر آئیں ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے اپنی زندگی میں اتنی مزیدار بَریانی نہیں کھائی، مزہ آگیا، بہت اچھی ہے”۔اس موقع پر ہوٹل میں موجود شہریوں نے میرا جی کو دیکھ کرخوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور انکے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔ تاہم اس مرتبہ تو اداکارہ نے انگریزی کے بجائے اْردو کی بھی ٹانگ مروڑ دی بریانی کا تلفظ درست ادا نہ کرنے پرسوشل میڈیا صارفین نے میرا جی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور درست ادائیگی سیکھنے کا مشورہ بھی دے ڈالا
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...