اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں نے عمران خان کی انتشار کی کال کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ لوگوں کی کم تعداد دیکھ کر عمران خان احتجاج کی کال واپس لے لیتے ہیں، جب لوگوں نے ”عالمی سازش”کے بیانئے کو مسترد کیا تو ان کو مہنگائی یاد آ گئی، جس مہنگائی کے خلاف عمران خان احتجاج کر رہے اس کے ذمہ دار بھی وہ خود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کے بعد یہ نجات دہندہ بننے کی کوشش کر رہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والا عمران خان حکومت میں کہتا تھا وہ آلو ٹماٹر کی قیمتیں ٹھیک کرنے نہیں آیا۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کو اب پی ٹی آئی کے بیانیے اور انتشار کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں رہی۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...