مکہ مکرمہ(این این آئی)صدارتِ عامہ برائے امور حرمین شریفین کی فیلڈ سروسز امور نے حج سیزن 1443ھ کے لیے ماحولیاتی تحفظ کی خاطرعالمی معیار کے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور سروسز فراہم کی ہیں۔ ان متنوع سروسز کی فراہمی کا مقصد ضیوف الرحمان کو بیت اللہ میں ہراعتبار سے محفوظ ماحول اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد حرام کے انتظامی اور ترقیاتی امور، فیلڈ امور کے ماحولیاتی تحفظ کے حصول کے انڈرسیکرٹری جنرل محمد بن مصلح الجابری نے زور دیا کہ ماحولیاتی پروگرامات اور خدمات مسجد الحرام کے زائرین کو منظم کرنے اور انہیں فیلڈ سروسزفراہم کرنے کے کاموں کے لیے مسلسل گورننس کے ذریعے انجام دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد حرام اور مشاعرمقدسہ میں عازمین حج کے لیے ماحولیاتی تحفظ کے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں اور یہ اقدامات مملکت کی قیادت کی طرف سے پیش کردہ وژن 2030کے اہداف کے مطابق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق پروگرام میں ایک سخت طریقہ کار شامل ہے جو صحت کے اعلی معیارات کے مطابق تمام فیلڈ سروسز جیسے کہ زمزم کے بابرکت پانی کی خدمات، دھلائی، جراثیم کشی اور مسجد حرام میں جراثیم کشی کی براہ راست نگرانی اور پیروی کو یقینی بناتا ہے۔مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی مقامات پر جراثیم کش اسپرے کے لیے فیلڈ ٹیمیں جدید آلات سے آراستہ ہو کر کام کررہی ہیں۔مسجد حرام کے دروازوں، داخلی راستوں اور بیرونی صحن،خارجہ راستوں کی صفائی اور ان میں جراثیم کشی کے ساتھ مسجد حرام اور مکہ معظمہ کو ہر طرح کی موذی اور وبائی امراض سے محوظ رکھنے کے لییذرائع ابلاغ کے ذریعے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے اور مکہ معظمہ کا مثبت امیج پیش کیا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...