واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کے امریکی اتحادی ہونے کے ناطے اس کے لیے امریکہ کی پختہ حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ امریکا کا یہ اتحادی سیاسی اور حکومتی سطح پرعدم استحکام کا شکار ہے کہ یہ چار سال سے بھی کم عرصے میں پانچویں انتخابات کی طرف جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فون پر انٹونی بلنکن نے اگلے انتخابات تک کے لیے امکانی عبوری وزیر اعظم اور اسرائیل کے موجودہ وزیر خارجہ یائر لیپڈ سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے ایک مرتبہ پھر تصدیق کہ کہ صدربائیڈن اسرائیلی کی مخصوص سیاسی صورت حال کے باوجود ماہ جولائی میں اسرائیلی دورے پر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ امریکی صدر بائیڈن کا ان حالات میں بھی اسرائیل کے دورے پر جانے کا پختہ عزم یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ہماری ایک مضبوط سٹریٹجک پارٹنر شپ ہے۔ ” انہوں نے زور دے کر کہا ” ہمارا علاقائی اور عالمی ایشوز پر باہمی تعاون جاری رہے گا۔اس سے قبل امریکی ترجمان پرائس نے بتایاکہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی نوعیت ایسی ہے جس میں یہ اہم نہیں ہے کہ وائٹ ہاوس میں کون بیٹھا ہے یا اسرائیل میں کون وزیر اعظم ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...