پمز سرکاری ہسپتال تھا اور رہے گا، سر کاری ادارے کو پرائیویٹ کر نا غلط ہے ،وفاقی وزیر صحت

0
304

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پمز سرکاری ہسپتال تھا اور رہے گا، سر کاری ادارے کو پرائیویٹ کر نا غلط ہے ،ملازمین کو سرکاری حیثیت دلوائیں گے،یونیورسٹی اپنا کام کریگی اور ہسپتال اپنا کام کریگا،ہم عوام کی مرضی اور مفاد کے خلاف نہیں جائیں گے،پی ایم سی اور ایم ٹی آئی بل جلد سینیٹ میں پیش ہوگا۔ پمز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی طریقے سے ایک ایسی حکومت کو ختم کیا جس نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکلات میں ڈالا ہوا تھا۔ پمز سرکاری ہسپتال تھا اور سرکاری ہسپتال ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوامی حکومت ہے،ایک سرکاری ادارے کو پرائیویٹ کرنا غلط ہے انہوں نے کہا کہ وزارت صحت موجود ہے ، اس کے اپنے قوانین ہیں۔ان قوانین کے ہوتے دوسرے قانون کی کیا ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے سب اداروں کو پرائیویٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پمز کے ملازمین کو سرکاری ملازمین کا درجہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق دور میں اس وزارت کا کوئی وزیر نہیں تھا صرف معاون خصوصی تھے بلکہ عمران خان خود اس وزارت کے وزیر تھے انہوں نے کہا سارے ادارے آزاد کر دیئے تھے تو وزارت کو ختم کر دیتے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خواہش ہی پیپلز پارٹی کا منشور ہوتا ہے،ہم نے آتے ہی کہا کہ ہم ایم ٹی آئی کو ختم کریں گے اور ہم نے یہ بل قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کرایا ہے اور پمز کے ملازمین کو سرکاری حیثیت دلوائیں گے ہمارا بنیادی مقصد آپ کو آزاد کرانا ہے۔انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی اپنا کام کرے گی اور ہسپتال اپنا کام کرے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم عوام کی مرضی اور مفاد کے خلاف نہیں جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ اگر ایمانداری سے کام کرتے رہیں تو دین بھی اور دنیا بھی آپ کے لئے اور آپکی ہے اور ہم آپکی خدمت کریں گے جو ہمارا فرض ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ایم سی اور ایم ٹی آئی بل جلد سینیٹ میں پیش ہوگا، فوری طور پر منظور کیا جائے۔چیئرمین سینیٹ سے اپیل ہے کہ ان بلوں کو پاس کیا جائے کیونکہ 12 لاکھ بچے ذہنی کشمکش کا شکار ہیں۔پمز کے ملازمین کو یونیورسٹی الگ کر رہے ہیں