کراچی (این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیلی ویژن اسکرین سے غائب ہیں، ان کے نئے ڈراموں کے منتظر مداحوں کو بالآخر ٹیلی ویژن اسکرین سے دور ہونے کی وجہ اداکارہ نے خود بتادی۔حال ہی میں شوبز ویب سائٹ ‘سم تھنگ ہاٹ’ کو دیے گئے انٹرویو میں ثروت گیلانی نے شوبز کیریئر اور اپنے کرداروں سمیت سماجی مسائل سے جڑے مختلف موضوعات پر کھل کر باتیں کیں۔اداکارہ نے ٹیلی ویڑن پر کمرشل پراجیکٹس کے مقابلے میں انڈیپینڈنٹ پراجیکٹس کو ترجیح دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ کچھ بہت اہم مسائل کے بارے میں موثر انداز میں آواز اٹھانا ہے جنہیں ٹی وی سیریلز میں اتنی اہمیت نہیں دی جا رہی۔ثروت گیلانی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میں خواتین کے حقوق، بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور حقیقی زندگی کے بہت سے دیگر سنجیدہ موضوعات کے خلاف بات کرنے لگی ہوں جس کے سبب میں نے محسوس کیا کہ اگر میں اس کے بارے میں بات کر رہی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ کچھ مخصوص چیزیں ہیں جن پر ہمارے معاشرے میں عمل کی ضرورت ہے تو میں دوبارہ مظلوم سسکتی عورت کے کردار میں واپس نہیں آسکتی کیونکہ میں اس پر یقین نہیں رکھتی
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...