روسی وزیر خارجہ کا دورہ ایران، علاقائی اور عالمی امورپر تبادلہ خیال

0
214

ماسکو (این این آئی)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ۔ جہاں انہوں نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے۔ روسی وزیر خارجہ کی اس ملاقات کو ایران کے سرکاری ٹی وی نے دکھایا ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران اور عالمی طاقتیں 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے کوشش کر رہی ہیں۔سرگئی لاروف کے دورے کے دوران زیر بحث آنے والے امور میں ایرنی جوہری معاہدے کے علاوہ ایران اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون، علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ تاہم ایران کے سرکاری ٹی وی نے ان امور پر فریقین کے نقطہ نظر۔ کسی اتفاق یا عدم اتفاق یا پیش رفت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔البتہ صرف یہ کہا کہ روسی وزیر خارجہ کا دورہ یوریشیائی اور قفقاز کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے تھا۔