ممبئی(این این آئی) بھارت میں قتل ہونے والے نامور گلوکار سدھو موسے والا کا آخری گانا ”ایس وائی ایل” ان کی موت کے بعد ریلیز کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ”ایس وائی ایل” کے نام سے ان کا ریکارڈ کیا گانا ریلیز کیا گیا ہے، آنجہانی گلوکار نے قتل ہونے سے قبل یہ گانا گایا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقتول گلوکار نے اس گانے کے بول بھی خود لکھے تھے۔ سدھو کا نیا اور آخری گانا سن کو ان کے مداح جذبات ہوگئے۔ ایک پرستار نے لکھا ”لیجنڈ کبھی مرتے نہیں”۔ کسی مداح نے کہا کہ دکھ اس کا ہے کہ سدھو وفات پاگیا لیکن خوشی اس بات کی ہمیشہ رہے گی کہ وہ پیدا ہوا تھا۔ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ سدھو مرا نہیں بلکہ اپنی چھوڑی یادوں کی وجہ سے ہمارے درمیان زندہ ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...