اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔جمعہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 15 مقدمات میں عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر، علی نواز اعوان، ڈاکٹر بابر اعوان پیش ہوئے۔عمران خان نے عدالتوں سے 15 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی۔ سیشن جج نے عمران خان کی 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے عمران خان کو تمام مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔عمران خان نے تھانہ آبپارہ، آئی نائن،کوہسار،کراچی کمپنی ،گولڑہ،ترنول ، تھانہ بہارہ کہو، تھانہ سہالہ،تھانہ کورال اور لوہی بھیر اور دیگر میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کی۔ ان کے خلاف 11 تھانوں میں مجموعی طور پر 15 مقدمات درج تھے۔ 10 مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ویسٹ میں اور 5 مقدمات ایسٹ میں درج تھے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...