اسلام آباد (این این آئی)وزارت خارجہ نے عافیہ صدیقی کے حوالے سے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی جبکہ عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے عدالت میں بیان دیا ہے۔ کہ میں امریکا جانا چاہتی ہوں، سفارتخانہ حفاظت کا انتظام کرے، ایسا نہ ہوکہ مجھے وہاں گرفتار کرلیا جائے۔جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔وزارت خارجہ کی جانب سیڈائریکٹر یو ایس اے راحیل محسن عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کروائی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سوال کیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے کوئی رابطہ ہوا؟وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ نہیں ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔نمائندہ وزارت خارجہ نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ سے رابطہ کیا مگر انہوں نے رابطہ منقطع کر دیا۔فوزیہ صدیقی نے عدالت میں بیان دیا کہ میرے بھائی کو ہمیشہ کہا گیا کہ عافیہ صدیقی وفات پاچکی ہیں۔وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ قونصل جنرل درخواست گزار فوزیہ صدیقی کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔عدالت نے ڈاکٹر فوزیہ سے سوال کیا کہ آپ خود امریکا جاکر ان کو دیکھنا چاہیں گی؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں جانا چاہتی ہوں مگر سفارتخانے کو میری حفاظت کا انتظام کرنا ہوگا۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ایسا نہ ہوکہ میں وہاں جائوں اورمجھے بھی گرفتارکرکے جیل میں ڈال دیا جائے۔عدالت کی وزارت خارجہ کو ڈاکٹرعافیہ کی فیملی کو امریکا ویزا کی فراہمی کی ہدایت جاری کردی اور کیس کی سماعت 30 دنوں تک کے لیے ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...