لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بادشاہ سلامت نے عوام کے خوف سے حافظ آباد میں سرکاری چھٹی دے دی اورحافظ آباد میں سرکاری سکولوں اور میونسپل عملے کو استقبال کے لئے پابند کیا گیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران نیازی نے حافظ آباد میں عوام سے نہیں سرکاری ملازمین سے خطاب کیا،ڈبہ پارٹی کا لیڈر بھی اڑھائی سالوں سے ڈبے سے باہر نہیں نکل سکا،ویڈیو کلپس آرہے ہیں کیسے غیر سیاسی پولیس بنانے والے پولیس سے زبردستی دکانیں بند کروا رہے ہیں اور لوگ بددعائیں دے رہے ہیں۔باضمیر اور مخلص لوگ دھڑے کی سیاست کرتے ہیں نہ کہ انجوائے منٹ کے لئے، پاکستان میں دو ہی چیزوں کی مانگ ہے ایک ضمیر فروش لوٹے دوسرا سہولت کار،نوازشریف اور شہباز شریف نے دن رات انتھک محنت سے پاکستان کی تقدیر بدلی ،عمران خان اور عثمان بزدار کا مشن صرف ملک میں بیروزگاری اور غربت مسلط کرنا ہے ،فردوس باجی لیڈر تقریروں سے نہیں ڈلیور کرنے سے بنتے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...