ٹرین مارچ ظالمانہ، فرسودہ نظام کیخلاف جہاد ہے، سراج الحق

0
271

گجرات (این این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان نے عوام کا سب کچھ چھین لیا ہے ،ٹرین مارچ ظالمانہ، کرپٹ اور فرسودہ نظام کیخلاف جہاد ہے،روٹی کپڑے اور ریاست مدینہ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا۔گجرات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ٹرین مارچ ظالمانہ، کرپٹ اور فرسودہ نظام کیخلاف جہاد ہے، قوم اپنے حق کیلئے اٹھیں اور جماعت اسلامی کے احتجاج میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی، کرپشن کی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ غریبوں کیلئے دووقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے، لوگوں میں سکت نہیں رہی کہ اپنے بچوں کے اسکول کی فیسیں اور یوٹیلیٹی بلزادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان نے عوام کا سب کچھ چھین لیا،ایک طرف غریبوں اور مجبوروں کے فاقے اور دوسری جانب حکمرانوں کے قہقہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین مارچ ظالمانہ، کرپٹ اور فرسودہ نظام کیخلاف جہاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایوانوں، گلی کوچوں میں قوم کی ترجمانی بھرپور طریقے سے کی جائیگی۔ انہں نے کہا کہ ملک میں پہلے وسائل کی کمی پہلے تھی نہ اب ہے، مسئلہ کرپٹ نظام اور اس کے رکھوالے ہیں۔ٹرین مارچ سے قبل رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکمران ملکی نہیں آئی ایم ایف کے مفادات پر کام کر رہے ہیں، معیشت بند گلی میں پہنچ چکی ہے جس سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کو نچوڑ کر رکھ دیا ہے، حکمرانوں کی پالیساں میرا چور زندہ باد اور تمہارا چور مردہ باد کے علاوہ کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے مافیا کو نوازا ہے، روٹی کپڑے اور ریاست مدینہ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے تمام شرائط مکمل ہونے پر سوائے شاباش کے کچھ نہیں دیا۔