لاہور( این این آئی)سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں ایف آئی اے کی جانب سے پوچھے گئے 33 سوالات کے جوابات جمع کروا دیئے۔مونس الٰہی نے محمد نواز بھٹی چپڑاسی سے متعلق سوال کے جواب پر کہا کہ میں محمد نواز بھٹی کو نہیں جانتا۔ایف آئی اے کے محمد نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 بینک اکائونٹس سے متعلق سوال کے جواب میں مونس الٰہی نے کہا کہ نواز بھٹی کے اکائونٹس سے متعلق بھی معلوم نہیں۔مونس الٰہی نے نواز بھٹی کے شیئرز سے متعلق بھی نفی میں جواب دیا ہے جبکہ انہوں نے بتایا کہ آر وائے کے گروپ بنانے میں بھی کوئی کردار نہیں ۔چوہدری مونس الٰہی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمر شہریار سے کاروباری تعلق ہے۔بھائی راسخ الٰہی نے شیئرز تحفے میں دیئے، ایف بی آر میں جمع تفصیلات میں سب کچھ ڈکلیئرڈ ہے۔جس سے ایکس کیپٹل لمیٹڈ کے ذریعے 16.2 فیصد شیئرز حاصل کیے۔مونس الٰہی نے کہا کہ 18.63 فیصد شیئرزانوسٹمنٹ کر کے ایم ای کیپٹل لمیٹڈ کے ذریعے لیے، ایف بی آر میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں سب کچھ ڈکلیئرڈہے۔ایف آئی اے میں مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف 24 ارب روپے کی منی لانڈرگ کی تحقیقات جاری ہیں۔
مقبول خبریں
بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے میں اشتعال انگیز حرکتوں سے...
اسلام آباد /لندن(این این آئی) وائس چیئر مین اوورسیز پنجاب کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہاہے کہ بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے...
31 برس بعد نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ پر کام کا...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر 31 برس بعد نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ پر...
مولاناغفور حیدری کی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت پر جیل میں سی ٹی ڈی...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی...
جنوبی وزیرستان،رکن امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 15 زخمی
وانا/بنوں/اسلام آباد (این این آئی)خیبرپختونخوا کی جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل وانا میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی...
پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ امید افزا ڈیجیٹل مارکیٹ بن گیا
اسلام آباد(این این آئی)دوران گوبی پارٹنرز کے شریک بانی اور چیئرپرسن تھامس جی تساؤ نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ...