اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ2014ء کے دھرنے میں عمران خان نے پی ٹی وی پر حملہ کروایا اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں، پی ٹی وی کی وجہ سے باقی براڈ کاسٹرز نے جنم لیا،پاکستان کے عوام 35 روپے لائسنس فیس کی مد میں پی ٹی وی کو ادا کرتے ہیں، ان ذرائع آمدن سے پی ٹی وی اپنے خراجات پورے کرتا ہے، سابق دور میں پی ٹی وی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے نتائج پی ٹی وی بھگت رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی وی قومی نشریاتی ادارہ اور ریاست کی آواز ہے، پی ٹی وی پاکستان کی قومی شناخت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی وی کی وجہ سے باقی براڈ کاسٹرز نے بھی جنم لیا، پاکستان کے عوام کو میڈیا کے ذریعے خبر ملتی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، پی ٹی وی سپورٹس واحد سکرین ہے جس سے پی ٹی وی ریونیو حاصل کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے عوام 35 روپے لائسنس فیس کی مد میں پی ٹی وی کو ادا کرتے ہیں، ان ذرائع آمدن سے پی ٹی وی اپنے خراجات پورے کرتا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ 2014ء کے دھرنے میں عمران خان نے اس ادارے پر حملہ کروایا اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اس وقت اپنی ٹیم اور اپنے کارکنوں کو شاباش دی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت جب 2018ء میں اقتدار میں آئی تو انہوں نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کے جھوٹے وعدے کئے۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے پاکستان کے عوام کو سبز باغ دکھائے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کہا گیا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو کو بی بی سی ماڈل پر سمارٹ نیشنل براڈ کاسٹر بنایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے ریڈیو اور پی ٹی وی کی عمارتوں کو نیلام کرنے کی کوشش کی۔ انہوںنے کہاکہ اپریل 2022ء میں جب ہماری حکومت آئی تو ہمیں معلوم ہوا کہ پی ٹی وی سپورٹس کا کرکٹ کے رائٹس کے لئے گروپ ایم اور اے آر وائی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ میرے پاس آسان راستہ تھا کہ فوری طور پر پریس ٹاک کر کے الزام لگاتے اور انہیں جیلوں میں ڈال کر بھول جاتے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سابق دور میں پی ٹی وی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے نتائج آج پی ٹی وی بھگت رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپریل 2022ء میں ہم نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی وی اور ایم گروپ، اے آر وائے کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوئے، اس معاہدے کے تحت پی ٹی وی سپورٹس کرکٹ رائٹس کو ایکوائر کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 16 ستمبر 2021ء تک یہ رائٹس پی ٹی وی سپورٹس چینل کے پاس تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...