کراچی(این این آئی)وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہاہے کہ شہری سندھ خصوصا کراچی کے لیے ہر وعدے کو پورا اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ہفتہ کو فیصل بیس پر وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں متحدہ قومی مومنٹ کے وفد نے ن لیگ سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا جبکہ سندھ میں گورنر کی تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں معاہدے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا اور ساتھ ہی مردم شماری ، انتخابی اصلاحات سمیت دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں بلدیاتی انتخابات میں انتخابی اتحاد سمیت مستقبل میں ورکنگ ریکیشن پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے بطور ضمانتی وزیراعظم سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وفاق کے تحت جاری منصوبوں خصوصاً کے فور اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی درخواست کی ہے ۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شہری سندھ خصوصا کراچی کے لیے ہر وعدے کو پورا اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ایم کیو ایم کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کررہے تھے جبکہ وفد میں کنور نوید جمیل ، وسیم اختر اور وفاقی وزیر امین الحق موجود تھے اور حکومتی وفد میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...