کراچی(این این آئی)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہرخطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کا مستقبل سی پیک کی کامیابی پر منحصر ہے، گوادر کی بندرگاہ سی پیک میں اہم کردار ادا کرے گی، قومی ترقی کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنا ہے۔ہفتہ کوپاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 117ویں مڈشپ مین اور 25ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔نیول اکیڈمی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ پاس آؤٹ ہونے والے دستے میں 23 مڈ شپ مین شامل تھے جن میں 4 کا تعلق پاکستان،14 بحرین ڈیفنس فورسز، 3 فلسطین اور2 کا تعلق قطر سے تھا۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 19 شارٹ سروس کمیشن کورس کے افسران بھی شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تربیت کی کامیاب تکمیل پر کمیشننگ ٹرم کو مبارکباد دی اور جدید جنگی ماحول کے تناظر میں نئے پاس آؤٹ ہونے والے افسران پر عائد ذمہ دایوں پر روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سمندری دائرہ اقتدار مسلسل تبدیل ہورہا ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی سطح پرٹیکنالوجیکل ترقی اور طاقت کا ردوبدل ہے۔ ایسی صورتحال میں صرف وہی بحری افواج غالب اور موثر ثابت ہوں گی جومسلسل بدلتی جغرافیائی حکمت عملی و حالات اور جنگ کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہرخطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ملکی دفاع مضبوط بنانے پر قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے، پاکستان کو فضا اور سمندر میں دھمکانے والوں کو دندان شکن جواب دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میری ٹائم مفادات کے تحفظ کے لیے بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا اولین ترجیح ہے، دوست ممالک سے مشترکہ منصوبے اس کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنیں گے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کو تمام ضروری وسائل مہیا کرے گی، پر امن ماحول میں ہی ترقی کا حصول ممکن ہے۔ قائداعظم پاکستان کو دنیا کیلئے رول ماڈل کے طور پر چاہتے تھے، غلطیوں سے سبق سیکھ کر محنت اورلگن سے اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی دوست ممالک کے کیڈٹس کو بھی بہترین تربیت فراہم کر رہی ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...