اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اگر دھاندلی ہوتی رہی تو پاکستان میں انارکی پھیلے گی اور 17 جولائی کو بھی اگر پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ایسا ہوا تو خون خرابا ہوگا۔کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں بہتر انتظامات ہونے چاہیے کیونکہ گزشتہ روز بھی سندھ میں انتخابات کے دوران دو افراد انتقال کر گئے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کہا کہ گزشتہ روز سندھ کے انتخابات میں بیلٹ باکسوں کو اٹھا کر لے کر گئے ،نواب شاہ میں پریزائیڈنگ افسران کو بھی اٹھا کر لے گئے۔سابق وزیر داخلہ نے کہ اکہ عالمی سازش سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لایا گیا تاہم عمران خان کی سیاست عدم اعتماد تحریک اور سازش سے بڑی ہے۔ اس وقت 13 رکنی سازشی اتحاد حکومت میں ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...