اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پی پی پی کی تاریخی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ اپنے بیان میں سابق صدر نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے، پی پی پی کی بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی عوام کے اعتماد کا عکاس ہے۔ انہوںنے الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں اور ان کی کامیابی کو یقینی بنانے والے جیالوں کو مبارک باد دی ۔ سابق صدر نے کہاکہ پارٹی عہدیداران و کارکنان کی محنت اور عزم کا یہ تسلسل ملک میں عوام کی فیصلہ کن فتح کی نوید ثابت ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ جیالو، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی کمر کس لو، فتح آپ کی منتظر ہے۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کے بلدیاتی مسائل حل اور اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
مقبول خبریں
ترکیہ، شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ،سینکڑوں افراد جاں بحق،ہزاروں زخمی
انقرہ/دمشق (این این آئی)ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں ترکیہ اور شام میںسینکڑوں...
علی ظفر کا سیاستدانوں کو ‘نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن’ پڑھنے کا مشورہ
کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے ملک کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر سیاستدانوں کو...
فلم ‘پٹھان’ کا پلاٹ بکواس ہے، فلم میں لوگ ادھ ننگے ہوکر رقص کرتے...
لندن(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ ادیبہ فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی نئی فلم 'پٹھان' بھارتی انتہاپسند پارٹی...
شازیہ مری کی ورلڈ بنک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے سماجی تحفظ اور روزگار سے...
واشنگٹن (این این آئی)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے ورلڈ بینک واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بنک کے گلوبل...
بھارت غیر کشمیریوں کو وادی میں آباد کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں...
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ بھارت غیر کشمیریوں کو وادی میں آباد کر کے مقبوضہ جموں...