اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے تمام جیالے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہسندھ کے 14 اضلاع میں جیالے امیدواروں کی واضح کامیابی عوام کا تیر پر اعتماد ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سندھ کے عوام نے جیالے امیدواروں کو ووٹ دے کر دراصل اپنی ترقی اور خوش حالی کے تسلسل پر مہر لگائی ہے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی غیرمعمولی کامیابی اگلے عام انتخابات میں پی پی پی کی کامیابی کا نوشتہ دیوار ہیں۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ابتدائی قدم ہے، پی پی پی ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...