اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیز کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی جبکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیںکہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جاسکتا،عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے ہدایات نہیں دے سکتی،امید ہے الیکشن کمیشن اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے اقدامات کرے گا۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تارکین وطن کو ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران درخواست گزاروکیل نے کہاکہ اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جاتا ہے لیکن دیا نہیں جاتا، قیامت تک اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا،پارلیمنٹ نے بدنیتی سے اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ دوبارہ صفر پر پہنچا دیا،چیف جسٹس نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جاسکتا، وکلائ کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے ووٹ کی سیکیورٹی اور سیکریسی بہت ضروری ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...