کابل(این این آئی)افغانستان کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقے میں آفٹر شاکس ابھی بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، متاثرہ علاقہ زندہ بچ جانے والوں کے لیے غیر محفوظ ہوگیا ہے جبکہ حکام زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر صحت عامہ قلندر عباد نے کابل میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقے ابھی تک محفوظ نہیں ہیں کیونکہ علاقے میں ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق جمعہ کو آنے والے آفٹر شاکس میں پانچ افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے تھی جبکہ بعد میں آنے والے جھٹکوں میں زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بدھ کو آنے والے زلزلے میں تباہ ہونے والے گھر رہنے کے قابل نہیں تھے جس کی وجہ سے لوگوں کو خیموں میں رہنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب آنے والے کچھ ہفتوں میں پہاڑوں پر پارہ تیزی سے گرے گا جس نے حکام کے لیے ایک نیا چیلنج پیدا کردیا ہے۔حکام نے کہا کہ لوگوں کے پاس رہنے کے لیے پناہ گاہیں نہیں ہیں، جن میں بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں، اس لیے ہم عالمی برادری سے توجہ دینے کی گزارش کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...