ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی عدالت عظمی نے مملکت میں رہنے والے فرزندان توحید کو ہدایت کی ہے کہ بدھ کے روز ذو الحجہ کا چاند دیکھیں تاکہ رویت کا مرحلہ ہو سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے چاند دیکھنے کی صورت میں اپنی گواہی کا اندراج کرانے کی ہدایت کی ہے۔سپریم کورٹ نے اعلامیہ میں کہا کہ ام القری کلینڈر کے مطابق یکم ذو القعدہ منگل 31 مئی کو تھا مگر رویت ہلال ثابت نہ ہونے کے باعث مذکورہ دن کو شوال کا 30 واں دن قرار دیا گیا تھا اور بدھ یکم جون کو ذو القعدہ کی پہلی تاریخ قرار دی گئی تھی۔اس بنا پر سپریم کورٹ عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ چونکہ رویت کی بنا پر بدھ 29 جون ذو القعدہ کی 29 ویں تاریخ ہے جبکہ ام القری کلینڈر کے مطابق یہ 30 ذو القعدہ ہے لہذا مذکورہ دن میں چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں کے علاوہ دلچسپی لینے والے افراد رویت کے مقامات میں چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور جسے بھی چاند نظر آجائے تو اپنی گواہی کا اندراج کرائے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...