اسلام آباد /کراچی (این این آئی)پاکستان سپرلیگ فائیو کے پلے آف میچز کھیلنے کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، لاہور قلندرز کے انگلش کرکٹر سمت پٹیل کراچی پہنچ گئے۔پاکستان سپرلیگ فائیو کے بقیہ 4 میچز 14 سے 17 نومبر تک کراچی میں کھیلے جائیں گے جن میں شرکت کیلئے لاہور قلندرز میں شامل انگلینڈ کے سمت پٹیل کراچی پہنچ گئے ہیں،دیگر کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ (آج) اتوار سے شروع ہوگا، ڈیوڈ ویئسا اور ڈین ویلاس بھی اتوار کو کراچی پہنچیں گے، بین ڈنک کی آمد بھی اتوار کی رات متوقع ہے۔پشاور زلمی میں شامل فاف ڈو پلیسی اور ڈیرن سیمی بھی پیر کو کراچی پہنچیںذرائع کے مطابق 10 نومبر تک تمام ٹیمیں کراچی پہنچ جائیں گی، پی ایس ایل مقابلوں سے پہلے کسی بھی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن پیر کو ہوگا، ملتان سلطانز نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی، ٹیمیں پریکٹس میچز بھی کھیلیں گی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...