تہران (این این آئی)ایرانی وزارت خارجہ نے یورپی مذاکرات کار کے دورہ ایران کے بعد بڑھتی ہوئی امیدوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے امریکا ذمہ دار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ جوہری معاہدے کی بحالی کی گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے۔امریکا اور ایران گذشتہ سال اپریل سے ویانا میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں مارچ میں جوہری معاہدے کی بحالی کے قریب پہنچ چکے تھے لیکن پھر دونوں ملکوں کی جانب بعض شرائط عاید کیے جانے کے بعد یہ مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔ایران اس بات پر مصر تھا کہ اس کی سپاہِ پاسداران انقلاب کوامریکا کی غیرملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالا جائے اور اس پر عاید سخت پابندیوں کو ختم کرے لیکن بائیڈن انتظامیہ اس کے اول الذکر مطالبے کو تسلیم کرنے کو تیارنہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...