ملک بھر میں شدید گرمی لہر کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا،عوام پریشان

0
255

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں شدید گرمی لہر کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات سامنا ہے ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 500 میگا واٹ سے تجاوز کرچکا ہے جس کے باعث لوڈشیڈگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 700 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 29 ہزار سے زائد ہے، ملک مختلف علاقوں میں لوشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں تک جاپہنچا ہے۔