لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں یقینی شکست کو دیکھ کر بو کھلاہٹ کا شکار ہے، اکثریت حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے ۔ عطا اللہ تارڑ نے یاسمین راشد کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کئی حلقوں میں پی ٹی آئی کو امیدوار تک میسر نہیں جو ان کی واضح شکست کا ثبوت ہے۔پی ٹی آئی کے کچھ رہنمائو ں نے قومی سلامتی کے اداروں پر الزامات لگائے جو انتہائی قابل مذمت ہیں ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف سے سیاسی شہرت کے لئے اداروں کو بلیک میل کرنے کی مذموم کوشش جاری ہے ۔ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا شر مناک فعل ہے ۔حساس اداروں کے افسران کا نام لینا انتہائی غیرمعقول عمل ہے ۔ اپنی ہار اور ناکامی چھپانے کے لئے لیے دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے باز رہیں ۔ سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کرنے کی قابلیت نہیں رکھتے تو اب اوچھے ہتھکنڈوں پر آ گئے ہیں ۔
مقبول خبریں
انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو مذاکرات کی...
اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو...
قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہو گی ،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات و احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے...
تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ، میری جان...
اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا...
نیم مارشل لاء لگ گیا ہے ، عمران خان
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیم مارشل لاء تو لگ گیا ہے، اگر...
آئی ایم ایف کے مشن چیف کا بیان پاکستان کے اندرورنی معلامات میں مداخلت...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن...