آسٹن(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس اور پاکستان مختلف شعبہ جات بشمول پٹرولیم، زراعت، لائیوسٹاک، گرین انرجی، ماحولیاتی تبدیلی، ٹیک سیکٹر، جنیاتی انجینئرنگ اور سیمی کنڈکٹرز میں تعاون کو فروغ دیں گے۔ ان شعبہ جات میں تعاون کے دائرہ کار کے حوالے سے گفتگو امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان اور ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کی ملاقات کے دوران ہوئی۔ ملاقات ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں واقع گورنر کے کیپیٹل ہل آفس میں ہوئی۔گورنر ٹیکساس نے سفیر پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستانی عوام کے لئے دوستانہ جذبات کا اظہار کیا۔سفیر پاکستان نے گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تاکہ ٹیکساس اور پاکستان کے درمیان ٹریڈ ، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔گورنر نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے کہاکہ ہیوسٹن، ڈلاس، فورٹ ورتھ، آسٹن اور سینٹ اینٹونیو میں مقیم ڈیڑھ لاکھ پاکستانی کمیونٹی پاکستان اور امریکہ کیلئے ایک اثاثہ ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔بطور گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ کے دو ادوار میں ہونے والی ترقی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا پاکستان سیمی کنڈکٹرز، زراعت، ہیلتھ کئیر اور ٹیک سیکٹر میں ٹیکساس کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔ مسعود خان نے زرعی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے پاکستان اور ٹیکساس کی زرعی یونیورسٹیوں کے مابین ریسرچ کے فروغ کے ذریعے روابط قائم کرنے کی بھی نشاندہی کی۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں موجود ریگولیٹری ماحول امریکی کمپنیوں کے لئے بہت سازگار ہے۔ ہم ٹیکساس کی کاروباری کمپنیوں کے ساتھ پارٹنرشپ کے خواہاں ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بیرون ملک سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...