ریوڈی جنیرو(این این آئی )جی سیون ممالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔میڈیار پورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ بات چیت سے چند گھنٹے قبل گزشتہ روز جرمنی میں منعقدہ گروپ سیون کے سربراہ اجلاس میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے پر زور دیا گیا اور خطے میں عدم استحکام کا باعث بننے والی ایرانی کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔جی سیون نے اپنے حتمی بیان میں ایران سے اپنی بیلسٹک میزائل کارروائیوں اور سمندری نیویگیشن کے لیے خطرات کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔ جی سیون گروپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے سفارت کاری کے طریقے کو اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔سات بڑے ممالک نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے سفارتی مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں کی انتھک یورپی کوششوں کے بعد مارچ سے تعطل کے شکار جوہری مذاکرات کو بحال کرنے کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحا میں آج شام بالواسطہ امریکا ایران مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...