واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے پاکستان، چین، روس سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ امریکا نے گزشتہ روز روس، متحدہ عرب امارات، لتھوانیا، پاکستان، سنگاپور، برطانیہ، ازبکستان اور ویتنام سمیت دیگر ممالک سے 31 اضافی اداروں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا، تاہم شامل کردہ کل 36 کمپنیوں میں سے 25 نے چین میں کام کیا۔بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی وجہ امریکا نے یہ بتائی ہے کہ ان ممالک کی کمپنیوں نے روسی فوج اور روسی دفاعی صنعت کی مدد کی ہے۔ادھرامریکی محکمہ تجارت نے کہا کہ 24 فروری کے حملے سے قبل ان کمپنیوں نے روسی اداروں کو اشیا فراہم کی تھیں۔بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آج کا فیصلہ دنیا بھر کے اداروں اور افراد کو ایک طاقتور پیغام بھیجتا ہے کہ اگر وہ روس کی حمایت کرنا چاہتے ہیں تو امریکا ان سے رابطہ منقطع کر دے گا۔
مقبول خبریں
خیبرپختونخوا ، تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی...
پشاور /کوئٹہ /کراچی (این این آئی)خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32...
شہباز شریف کے پاس وقت نہیں امکان ہے نواز شریف پارٹی صدارت سنبھالیں گے’عرفان...
لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس اتنا وقت نہیں...
نواز شریف نے پارٹی کو ازسرنومتحرک کرنے کے لئے سینئر رہنمائوں سے مشاورت شروع...
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کو ازسرنومتحرک کرنے کے لئے سینئر رہنمائوں سے مشاورت شروع کر...
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پارلیمانی وفد کی انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف سی پی...
بیجنگ (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ کے پارلیمانی وفد نے بیجنگ میں انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف سی پی سی کی وائس منسٹر...
چینی کی برآمد کو چینی کی قیمت کے استحکام سے منسلک کیا جائے گا،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ چینی کی برآمد کو چینی کی قیمت کے استحکام سے منسلک کیا...