اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیاجس کے باعث ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا۔پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ملک میں بجلی کی کل طلب 29 ہزار 900 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے،بجلی کی کل پیداوار 22 ہزار 226 میگاوات ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے۔پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا کہ ملک میں پانی سے 5 ہزار 625 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 327 میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار 500 میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 235 اور سولرپلانٹس سے پیداوار 122 میگاواٹ بجلی تیار کی جارہی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...