لاہور( این این آئی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 نومبر کو پاک چائنہ اکنامک کوریڈور رشکئی کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ پشاوراسلام آباد موٹروے پر جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے سے یایک روزپہلے نوشہرہ میں تحریک انصاف کا پاورشوہوگا، 21 نومبرکو وزیراعظم عمران خان کا پشاور اسلام آباد موٹر وے پر جلسہ ہوگا، پی ڈی ایم پشاورمیں جبکہ میں اکیلاہی نوشہرہ میں جلسہ کروں گا۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم پاک چائنہ اکنامک کوریڈوررشکئی کاسنگ بنیادرکھیں گے، یہ کوریڈور نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ پورے خیبر پختونخوا ہ کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا اور لاکھوں نوجوان کو روزگار ملے گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...