حافظ آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خا ن نے کہا ہے کہ اپنی چوری بچانے کیلئے نوازشریف ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں ،آج کل سر کس لگانے والوں نے 30سال تک ملک کو لوٹا ،ان کا مقابلہ عمران خان سے ہے ، جتنے جلسے مرضی کرلیں ،جب تک ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں کریں گے تو انہیں نہیں چھوڑوں گا،ان لوگوں نے مجھے بلیک میل کر نے کی کوشش کی جب ناکام ہوئے تو اداروں کے خلاف سازش شروع کر دی ، میری وجہ سے نہیں مولانا فضل الرحمن کی وجہ سے اسلام خطرہ میں ہے ،چیلنج کرتا ہوں میرے علاوہ کس نے ناموس رسالتۖ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا؟ ہم قانون کی بالادستی کیلئے کام کررہے ہیں، ان کے دور میں نیب غلام تھی آج آزاد ہے ،نوازشریف جیسے میر جعفر، میر صادق اور میر ایاز صادق کامقابلہ کروں گا،پاکستان جیسی ہیلتھ انشورنس ترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں۔ ہفتہ کو یہاں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حافظ آباد یونیورسٹی اور ضلعی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ دونوں آپ کی ضرورت ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 2021تک تمام پنجاب کے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ ملے گا اور ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہوگی جبکہ حافظ آباد جیسے علاقوں میں پرائیوٹ ہسپتال بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...