اسلام آباد (این این آئی)مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا اپنا اخلاقی، قانونی اور سیاسی فریضہ سر انجام دیتے رہیں گے۔ جمعہ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر و گلگت بلتستان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا اپنا اخلاقی، قانونی اور سیاسی فریضہ سر انجام دیتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ یاسین ملک کی بھارتی جارحیت کے خلاف طویل جدوجہد ہے،پاکستان مسئلہ کشمیر کو دنیا کے تمام فورمز پر بھرپور انداز سے اجاگر کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزارت امور کشمیر نے مسئلہ کشمیر پر آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر سینئر وکلاء ، ججز اور یونیورسٹیز کو بھی مشاورت کا حصہ بنا رہے ہیں ، پاکستان کی یونیورسٹیز میں کشمیر چیئر قائم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلم ممالک کو مسئلہ کشمیر پر مزید ٹھوس موقف اپنانے کی ضرورت ہے،مضبوط پاکستان اور موثر سفارت کاری ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر سٹیٹ پراپرٹی میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا ہے، مکمل چھان بین کر رہے ہیں،گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کے حوالے سے سو سے زائد انتہائی خطرناک مقامات ہیں،گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی کے سروے کے لیے ریڈار سسٹم گلگت بلتستان پہنچ چکا ہے ،مالی مشکلات کے باوجود آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پچھلے سال کے برابر بجٹ دیا ہے،غیر ریاستی افراد آزاد کشمیر میں پراپرٹی نہیں خرید سکتے
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...