کرونا وائرس سے پچاو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، عبد القادر پٹیل

0
205

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے پچاو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر عبد القادر پٹیل نے کہاکہ کرونا وائرس سے پچاو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کروانا وائرس سے نمٹنے کیلئے این سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتا ہے ۔ عبد القادر پٹیل نے کہاکہ کرونا وائرس سے کی صورت کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے ۔ عبد القادر پٹیل نے کہاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں ۔ عبد القادر پٹیل نے کہاکہ عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال کریں ،زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اور ویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز لگوائیں ۔ انہوںنے کہاکہ علماء کرام سے اپیل ہے مساجد میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں تکنیکی ماہرین کی راے کے مطابق عید کے دوران گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں ۔