ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت دفاع نے مختلف ایجنسیوں اور دیگر حکومتی اداروں کی کوششوں، منصوبوں اور اقدامات کے تسلسل میں اس سال کے لیے بیت اللہ کے زائرین کی خدمت میں اپنے مختلف یونٹس کی شرکت کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ دفاع عازمین حج کی رہ نمائی، ان کی حفاظت اور انہیں ہرقسم کی سہولیات کی فراہمی میں دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ ضیوف الرحمان کو مناسک حج کی ادائی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔طائف کے علاقے کی قیادت وزارت دفاع کے تمام یونٹس کی عمومی اور براہ راست نگرانی کے فرائض سنبھالے گی۔ وزارت داخلہ کو امن و امان برقرار رکھنے اور معمول کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے عمومی منصوبے پر عمل درآمد میں سیکیورٹی سپورٹ فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وزارت دفاع ہنگامی طبی امداد اور مذہبی رہ نمائی فراہم کرنے کے علاوہ، حجاج کے کیمپوں میں ان کی میزبانی کا انتظام کرنے ، حج کی سلامتی کو درہم برہم کرنے والے کسی بھی واقعے کے وقوع پذیر ہونے کو روکنے کے لیے اور اندرون اور بیرون ملک سے آئے عازمین حج کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے میں وزارت داخلہ کے ساتھ معاونت کرے گی۔بری افواج کو مختلف عسکری علاقوں کی متعدد ملٹری پولیس کمپنیوں کی مدد حاصل ہے تاکہ ہجوم کے انتظام اور مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے صحن میں حجاج کی نقل و حرکت کو منظم کرنے میں وزارت داخلہ کی مدد کی جا سکے۔ وزارت دفاع حجاج کرام کے قیام اور آمد ورفت کے راستوں کی صفائی، خطرناک مواد کا پتا لگانے اور حج کے دوران گڑ بڑ پیداکرنے کی کوششوں کا تدارک کرنے میں پولیس کی مدد کرے گی
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...