اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کے لئے” انوویشن ہب” کا افتتاح کردیا اور کہاہے کہ تمام وزارتوں اور محکموں میں ایک سیل قائم کریں گے جہاں ہونہار اور باصلاحیت نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا جو جدید آئیڈیاز دیں گے اور انہیں قومی پالیسی سازی میں شامل کریں گے۔جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے بٹن دبا کرانوویشن ہب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انقلابی پروگرام ہے ، ہمارے معاشرے میں پالیسی سازی میں ماہرین کے کردار کا فقدان ہے ، اس پروگرام کا مقصد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونہار اور قابل پاکستانیوں کو پالیسی سازی کا لازمی حصہ بنانا ہے جس سے جدید خیالات کو پالیسی سازی میں شامل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ جدید علوم ، تحقیق اور تجربہ کی آج کے دور میں بہت قدرو منزلت ہے ، اس خلیج کو پر کرنے کے لئے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ ذاتی طور پر اس پروگرام کو اجاگر کریں گے اور قوم کے ہونہار نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ اگر اس پروگرام میں بزرگ شہریوں کی جانب سے بھی ٹھوس تجاویز اور آئیڈیاز آئے تو ان کا خیر مقدم کریں گے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان ہر لحاظ سے ترقی کرے اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو ، دنیا تحقیق اور جدید تعلیم میں آسمانوں کی بلندیاں چھو رہی ہے، وہاں تحقیقی مطالعے لکھے جاتے ہیں اور ان کو زیر بحث لا کر ان آئیڈیاز سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے ، اس موقع پر وزیراعظم سٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے بتایا کہ وزیراعظم کی پبلک پالیسی کے اقدامات جو عوام کے براہ راست فائدے سے متعلق ہیں ان میں عوام کی براہ راست شمولیت سے ان کے مسائل حل ہوں ، اسی سلسلے میں وزیراعظم کے احکامات پر انوویشن ہب کا آغاز کیا جارہاہے، ہم عوام کو پبلک پالیسی میں شریک کر رہے ہیں ،اس انوویشن ہب کے ذریعے عوام کی جانب سے آنے والے مختلف آئیڈیاز کو وٹ کیا جائے گا اور منتخب آئیڈیازدینے والوں کو 14اگست سے پی ٹی وی پر شروع کئے جانے والے پروگرام میں مدعو کیا جائے گا اور وہ اپنے آئیڈیاز قوم کے سامنے رکھیں گے جن میں سے منتخب آئیڈیاز قومی پالیسی کا حصہ بنیں گے ، جبکہ یہ آئیڈیاز وزیراعظم کو پیش کئے جائیں گے اور وہ اس پر انعام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کی جانب سے آنے والی مختلف آراء کو زیر غور لانے کے لئے پروفیسر فیصل باری ، مشرف زیدی، شارخ خلیل ، عائشہ رضا فاروق اور شیزا پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے ، وزیراعظم سٹریٹجک ریفارمز یونٹ اس پر عملدرآمد کرے گا۔ اس موقع پر شرکاء نے بھی اپنی آرائ دیں۔ آغا خان ڈویلپمنٹ کی نمائندہ گل چین عاقل نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی گزشتہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے جو اقدامات کئے جارہے تھے وہ آپ کے جانے کے بعد سیاست کی نظر ہو گئے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...