کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی میں واپس آنے کی دعوت دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان رابطے تیز ہوگئے،ایم کیو ایم پاکستان نے فارق ستار کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی میں آئیں اور پتنگ پر این اے 245 کے ضمنی انتخاب لڑیں،توقع ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی مذاکرات کے لیے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر جائیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر وہ پارٹی میں واپس آئے تو این اے 245 کی نشست سے دستبردار ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا۔فاروق ستار 2018 میں اس حلقے این اے 245 سے دوسرے نمبر پر آئے تھے۔2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کامیاب ہوئے تھے۔عامر لیاقت حسین کے انتقال سے یہ نشست خالی ہوئی ہے، جہاں پولنگ بدھ 27 جولائی کو ہو گی۔
مقبول خبریں
ترکیہ، شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ،سینکڑوں افراد جاں بحق،ہزاروں زخمی
انقرہ/دمشق (این این آئی)ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں ترکیہ اور شام میںسینکڑوں...
علی ظفر کا سیاستدانوں کو ‘نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن’ پڑھنے کا مشورہ
کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے ملک کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر سیاستدانوں کو...
فلم ‘پٹھان’ کا پلاٹ بکواس ہے، فلم میں لوگ ادھ ننگے ہوکر رقص کرتے...
لندن(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ ادیبہ فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی نئی فلم 'پٹھان' بھارتی انتہاپسند پارٹی...
شازیہ مری کی ورلڈ بنک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے سماجی تحفظ اور روزگار سے...
واشنگٹن (این این آئی)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے ورلڈ بینک واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بنک کے گلوبل...
بھارت غیر کشمیریوں کو وادی میں آباد کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں...
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ بھارت غیر کشمیریوں کو وادی میں آباد کر کے مقبوضہ جموں...