واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں ایک امریکی وفد اور طالبان حکومت کے نمائندوں کے درمیان ملاقات کا انکشاف کیا ہے، جہاں انہوں نے ملک میں انسانی تباہی کا باعث بننے والے زلزلے کی روشنی میں امداد پر تبادلہ خیال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا نے انسانی امداد کے عمل میں تحریک طالبان کی مداخلت پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔دو روزہ بات چیت میں افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ کی قیادت میں وفد نے امریکی امداد کے بارے میں بتایا جس میں امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کی جانب سے متاثرہ آبادی کو پناہ گاہیں، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی اشیا فراہم کرنے کے لیے 55 ملین ڈالر کی نئی امداد بھی شامل ہے۔دونوں وفود نے افغانستان کو بین الاقوامی برادری کی طرف سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد پر تبادلہ خیال کیا، جس میں اگست 2021 سے امریکا کی طرف سے فراہم کردہ 774 ملین ڈالر سے زیادہ بھی شامل ہے۔بیان کے مطابق دونوں فریقین نے خدمات کی فراہمی میں شفافیت کے بارے میں خدشات کو دور کرتے ہوئے ملک بھر میں بنیادی صحت کی دیکھ بھال تک بلا تعطل رسائی کو برقرار رکھنے کی اہم اہمیت پر اتفاق کیا۔طالبان نے اپنے اس عہد کی تجدید کی کہ وہ افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی ملک کو خطرے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...