موبائل کا موجد بھی تنگ آگیا، فون کے آلات ترک کرنے کا مشورہ

0
371

واشنگٹن(این این آئی)موبائل فون کے منفی استعمال کے حوالے سے بحث ہرجگہ جاری رہتی مگر یہ بات حیران کن ہے کہ انسانی رابطوں کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے اس آلے کا موجد بھی اس کے بے جا استعمال سے تنگ آگیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق دنیا کے پہلے موبائل فون کے موجد نے صارفین کی جانب سے فون پر وقت ضائع کرنے حیرت کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے موبائل فون کا زیادہ استعمال نہ کریں اور مشورہ دیا کہ وہ سادہ اور فون کے بغیر والی زندگی سے لطف اندوز ہوں۔ فون پر وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنے وقت اور زندگی کا بہتر استعمال کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد انہیں ایک ایسا موبائل فون بنانے کا خیال آیا جسے گاڑی کے اندر یا باہر اور کہیں بھی استعمال کیا جا سکے جب وہ باہر ہوں اور کام انجام دیں۔