اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق لیے جانے کی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا گیا ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے، الیکشن کمیشن اور دیگر کو اوورسیز پاکستانیوں کو دی گئی ووٹ کی سہولت کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، نادرا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار بنائے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے نیب قوانین میں ترامیم اور الیکشن ترمیمی بل 2022ء منظور کیا تھا۔الیکشن ترمیمی کے تحت الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور اوورسیز ووٹنگ سے متعلق گزشتہ حکومت کی ترامیم ختم کر دی گئی ہیں۔
مقبول خبریں
عبدالقادر پٹیل کا سندھ حکومت کے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر اطمینان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سندھ حکومت کے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے...
وزیراعظم سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف...
مریم نواز کو ن لیگ میں اہم عہدہ اور مزید اختیارات دینے کا فیصلہ
لاہور(این این آئی)مریم نواز کو مسلم لیگ ن میں نائب صدارت کے علاوہ مزید اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ...
پی ٹی آئی کا لیگی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف...
اداروں کا احترام سب پر لازم، لڑائیاں کسی اور وقت کیلئے رکھیں،وزیر دفاع
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین...