فرح گوگی عمران خان کے فرنٹ پرسن کے طور پر کام کرتی رہی ہیں، فرح گوگی کے خلاف شہادتیں موجود ہیں، وزیر داخلہ

0
170

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ فرح گوگی عمران خان کے فرنٹ پرسن کے طور پر کام کرتی رہی ہیں، فرح گوگی کے خلاف شہادتیں موجود ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فرح گوگی کا بنی گالہ سے تعلق ثابت ہو چکا ہے، فرح گوگی کے نام پر مختلف مقامات پر پلاٹ نکل رہے ہیں، اْنہوں نے اربوں روپے کمائے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہاکہ خود جو کچھ انہوں نے کیا اس کا جواب نہیں دیتے، دوسروں پر الزام لگاتے اور گالیاں دیتے ہیں، قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیے اور احتساب کا عمل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں، لوگوں کی مختلف آراء ہوتی ہے اس کاخیال رکھنا پڑتا ہے، کسی ادارے کی طرف سے حکومت کو کوئی شکایت نہیں کی گئی۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہاکہ میرے علم میں نہیں کہ کسی ادارے نے حکومت کو شکایت کی ہو۔