5 جولائی کو پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی جمہوری حکومت پر شبخون مارا گیا ، نیئر حسین بخاری

0
173

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ 5جولائی کو پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی جمہوری حکومت پر شبخون مارا گیا ۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں 5جولائی یوم۔ سیاہ ترین کے طور پر مناتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی صوبائی اور زیلی دفاتر گھروں گاڑیوں پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے وفاقی و صوبائی وزرا یوم سیاہ کے پروگراموں میں شریک ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ یوم سیاہ پر آئین پرست جمہوریت دوست پارٹیوں کے قائدین اور عوامی طبقات کے نمائندگان کو شرکت کیلئے مدعو کیا جائے گا۔