نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست ماچل پردیش کے کولو ضلع میں پیر کو ایک نجی بس کھائی میں گر گئی، جس سے اسکول کے کچھ بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کولو کے ڈپٹی کمشنر آشوتوش گرگ نے بتایا کہ سانج جانے والی بس صبح تقریبا 8.30 بجے جنگلا گائوں کے قریب کھائی میں گر گئی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچادیاگیا۔دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے کو دل دہلا دینے والا قرار دیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ زخمی افراد جلد صحت یاب ہو جائیں گے، مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔بھارتی وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے پچاس ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ بھارت دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہوتا ہے جہاں ہر سال ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوتی ہیں۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...