کوپن ہیگن(این این آئی) فضائی سفر کے متعدد مسائل میں سے ایک مسئلہ اس کا پیٹرولیم پر انحصار ہے، جو موسمیاتی تغیر میں اپنا محدود حصہ ڈال رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محققین نے ایک ایسا راستہ تلاش کیا جس میں ایک منفرد کاربن مالیکیول بنا کر جیٹ جہازوں کا متبادل ایندھن بنایا جا سکتا ہے۔ یہ مالیکیول مٹی میں پائے جانے والے ایک بنیادی بیکٹیریا سے بنایا جا سکتا ہے۔ڈنمارک کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ایک مائیکرو بائیولوجسٹ اور تحقیق کے سربراہ مصنف پیبلو کروزموریلز کا کہنا تھا کہ کیمسٹری میں ہر چیز جس کو بننے کے لیے توانائی درکار ہوتی ہے جب ٹوٹتی ہے تو توانائی خارج ہوتی ہے۔جیٹ جہازوں کا ایندھن جب جلتا ہے تو بڑی مقدار میں توانائی پیدا ہوتی ہے۔ اسی لیے سائنس دانوں کے لیے یہ بات حیرت انگیز ہوتی اگر روایتی ایندھن پر انحصار کیے بغیر اس عمل کے نقل کرنے کا طریقہ سامنے آتا۔کروز،موریلز تک یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے کیمیکل انجینئر جے کیزلنگ نے رسائی حاصل کی جن کے پاس جوسامائیسِن نامی مالیکیول کو دوبارہ بنانے کا خیال تھا۔ یہ مالیکیول اسٹریپٹومائیسز نامی ایک عام بیکٹیریا سے بنایا جاتا ہے۔محققین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ قدرت میں یہ طریقہ پہلے سے موجود ہے۔ کیوں کہ یہ بیکٹریا چینی یا امائینو ایسڈز کھاتے ہیں، جو ان کو توڑ کر کاربن ٹوکاربن بلاکس میں بدل دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جسم میں چکنائی اسی طریقے سے بنتی ہے لیکن اس بیکٹیریائی عمل میں کچھ بہت دلچسپ پیچ و خم ہیں۔ انہی پیچ و خم کی وجہ سے یہ مالیکیول اس قابل ہوتے ہیں کہ دھماکے دار توانائی سے پھٹ سکیں۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...